chicken

پولٹری مصنوعات افغانستان کو برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

ویب ڈیسک :پشاورہا ئی کورٹ نے پولٹری مصنوعات اور گوشت کی برآمد پر سے پابندی ختم کر دی۔ عدالت عالیہ میں پولٹری اور لائیو سٹاک کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے دودھ میں فارملین نامی کیمیکل کے استعمال پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے ڈی جی لائیو سٹاک سے استفسار کیا کہ آپ نے کیا کارروائی کی ہے؟جس پر ڈی جی نے بتایاکہ ہم نے دکان سیل اور دودھ تلف کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسفندیار ولی ہرجانہ کیس، شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم

جس پر عدالت نے کہا کہ دودھ کو تلف کرنے سے کیا ہوتا ہے ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں۔ فارملین جیسے زہر کو جو استعمال کرتے ہیں ان کی دکانوں کو مکمل بند کریں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے ان کو عبرت کا نشانہ بنائیں۔ اس موقع پر عدالت میں موجود سیکرٹری فوڈ کو حکم دیا گیا کہ چکن اور چوزے کا جونیاریٹ مقرر کیا گیا ہے نرخ اس سے زائد ہو ئے توبرآمد پر پابندی ہوگی۔ع دالت میں سیکرٹری فوڈ نے بتایا کہ ایک دن کے چوزے کی قیمت 50 روپے ہوگی تو چکن فی کلو 214 اور اگر چوزا 70 کا ہو گا تو پھر فی کلوچکن 230 روپے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا