life insurance

دس ملین ڈالر کی انشورنش کے لئے اپنے قتل کی سازش

ویب ڈیسک :امریکا میں بھی ایسا ہوتا ہے۔ ایک شخص نے اپنے بیٹے کو ایک کروڑ ڈالر کی لائف انشورنس رقم دلانے کے لئے اپنی جان دائو پر لگادی ۔الیکس مرڈوچ نامی وکیل نے اپنے قتل کی سازش ہی نہیں رچائی بلکہ اس پر عمل کرنے کے لئے اپنا قاتل بھی ڈھونڈ لیا،اس نے ایک شخص کو اس بات پر راضی کرلیا تھا کہ وہ اسے سرمیں گولی مارے گا تاکہ اس کے بیٹے کو دس ملین ڈالر کی لائف انشورنس کی رقم مل سکے ۔حکام کے مطابق جنوبی کیرولینا کے ایک ممتاز وکیل ، الیکس مرڈوچ نے ایک شخص کے ساتھ مل کر اسے سر میں گولی مارنے کی سازش کی تاکہ اس کا بیٹا تقریبا 10 ملین ڈالر کی لائف انشورنس حاصل کر سکے۔ تاہم گولی لگنے کے باوجوداس کی جان بچ گئی۔

مزید پڑھیں:  غذائی قلت سے غزہ میں 13000 سے زائد بچے جاں بحق