Lower Dir: Firing at the funeral ceremony, 9 killed, 18 injured

دیر لوئر:جنازے میں فائرنگ،9 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ویب ڈیسک (لوئردیر)لوئردیر جنازے میں شریک دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر کے دو بیٹوں سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے طورمنگ درہ میں جنازے میں شریک دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی جس سے 9 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کابتاناہےکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب کے دو بیٹے بھی شامل ہیں جو جنازے میں شریک تھے، سابق وزیر کے دونوں بیٹے فریقین کی فائرنگ کی زد میں آئے۔

علاقہ پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ مطابق جنازے میں شریک فریقین نے اراضی تنازع پر فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بے لاگ احتساب کی ضرورت ہے،اختیار ولی

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 کی 9 ایمبولینسز آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ریسکیو1122 کی مزید ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیکنیشنز ہسپتال میں تعینات کیے گئے ہیں۔

16/09/2020 مورخہ بوقت 21:30 بجے طورمنگ میں جھگڑا میں زیل لوگ زخمی اور جابحق ہوئے ۔

شرین اکبر ولد ھارون بعمر 50/55 سال شیر گل ولد ھارون بعمر 65/66 سال،سلمان ولد عمر اکبر بعمر 28 /29 ،شیر حضرت ولد باچاحضرت بعمر 65/66 ، بخت زمین ولد صندن بعمر 27/28 سال ،احسن شاہ ولد شیر اکبر بعمر 27/28 سال ،ملک فہد ولد ملک جانزیب بعمر30/31 سال جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اعزاز ولد عمر باچا بعمر 17/18 سال ،علی اکبر ولد گل اکبر بعمر 30/31 سال ،مہتاب حیات ولد شان زیب بعمر 30/31 سال ،محمد بلال ولد رحمت اللہ بعمر 30/31 سال،بلال ولد محمد البیر بعمر 33/34 سال،عتیق الرحمن ولد حبیب الرحمن بعمر 36/35 سال زاہد عثمان ولد فیض اللہ بعمر 28/29 سال ،
فرمان ولد گل نور بعمر 23/24 سال ،انور اکبر ولدمیراکبربعمر41/42سال زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا افغانستان کے اندر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن

پولیس کے مطابق فائرنگ اراضی کے تنازع کے معاملے پر ہوئی، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔