The first ODI between Pakistan and New Zealand will be played today

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان ون ڈے سیریزکاپہلامیچ راولپنڈی میں کھیلاجائےگا۔

میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوپہرڈھائی بجےشروع ہوگااور پچیس فیصد یعنی چار ہزار پانچ سو تماشائیوں کوآنےکی اجازت ہوگی اسٹیڈیم میں داخلےکےلیےٹکٹ کےساتھ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی دکھاناہوگا۔

کیوی ٹیم اٹھارہ سال بعد پہلی بارپاکستان میں کھیل رہی ہے۔ون ڈے سیریزکی ٹرافی کی رونمائی ہوگئی۔

کورونا کےباعث اسٹیڈیم کی گنجائش کےشائقین اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل غزہ کی صورتحال مخفی رکھنا چاہتا ہے، فرانسسکا البانیز

نیوزی لینڈ کےوکٹ کیپربیٹسمین ٹام بلنڈل سیریزسےباہرہوگئے۔کیویز نے ٹی 20اسکواڈ میں شامل ڈیرل میچل کوون ڈےاسکواڈ میں شامل کرلیاہے بلنڈل بنگلہ دیش کےخلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں فٹنس مسائل سےدوچارہوئےتھے۔

ڈی آرایس ٹیکنالوجی نہ ہونےکی وجہ سےیہ سیریزآئی سی سی ورلڈ سیریزکاحصہ نہیں ہےاسےعام سیریزقراردیاگیا ہے۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان مجموعی طورپرایک سوسات ون ڈے انٹرنیشنل میچزکھیلےجاچکے ہیں،قومی ٹیم نے55جیتےاوراڑتالیس میں نیوزی لینڈ کامیاب رہی ایک برابر جبکہ تین منسوخ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، جامع مسجد میں ختم قرآن کریم کی بابرکت محفل کا انعقاد

قومی سرزمین پر دونوں ٹیموں کے درمیان بیس ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گئے ہیں۔ پاکستان نے سترہ میں کامیابی سمیٹی تین میں شکست کی خفت اٹھانا پڑی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک اکیس ون ڈے سیریز کھیلی جاچکی ہے۔ پاکستان میں صرف چھ میں کامیابی حاصل کی۔ مہمان ٹیم نے بارہ جیتی، جبکہ تین برابر رہی۔