Anti-polio drive begins in kpk

خیبر پختونخوا میں آج سے انسداد پولیومہم شروع

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے بیان میں کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے 62 لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم کے لئے 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ہم پولیو کے خاتمے کے آخری اور اہم مرحلے میں ہیں، ہیلتھ اسٹاف کو پولیو، کورونا، ڈینگی اور اس سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، پولیو کے خاتمے کے لئے ہر قسم کے وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  میر علی میں شہید افسران کی نماز جنازہ ادا، صدر اور آرمی چیف کی شرکت

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ 11 ملین سے زائد لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے، خیبرپختونخوا کی 40 فیصد آبادی نے اب تک کورونا کی پہلی خوراک لے لی ہے۔

تیمورسلیم جھگڑانےمزیدکہا ہےکہ صحت کی شعبے میں بہتری زیادہ سے زیادہ لانےکی کوشش کی جارہی ہے،صحت انصاف کارڈ کے ذریعے 50 لاکھ روپے تک مفت لیورٹرانسپلانٹ کا علاج کروانے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت نے متنازعہ بیان پر کور کمیٹی سے معذرت کرلی

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آج سے انسدادِ پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں انسداد خسرہ مہم چلانے کا فیصلہ

ڈاکٹرفیصل سلطان کے مطابق انسدادِ پولیو مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پچھلے 7 مہینوں سے ملک میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔