coeona virus in pakistan

کورونا وائرس سےملک میں مزید 68افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں کورونا وائرس سےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 68 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار72 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار928 کورونا کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ،ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ18 ہزار749ہوگئی

مزید پڑھیں:  حلف برداری، حکومت جلد از جلد اسمبلی اجلاس بلائے، ڈاکٹر عباد اللہ
مزید پڑھیں:  اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب دیں گے ،ایران

یہ بھی پڑھیں :15سے 18سال کے نوجوانوں کی ویکسی نیشن شروع

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں 57 ہزار 626 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.08 فیصد رہی۔