New Zealand ends tour of Pakistan

سکیورٹی خدشات کی بناءپرنیوزی لینڈ کادورہ پاکستان منسوخ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کااعلان کر دیا، جس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی۔

سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہےکہ ان کےلیے دورہ پاکستا ن جاری رکھنا ممکن نہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، نیوزی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے مابین 18 سال بعد پاکستان میں میچ ہونے جا رہا تھا۔ آخری لمحے پر دورہ منسوخ کر دیا گیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسٹیڈیم بھی نہیں گئیں، نہ ہی شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں جانےکی اجازت دی گئی۔

مزید پڑھیں:  رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 18 سال بعد پاکستان کے میدان میں آمنے سامنے آ رہی تھیں، دو بجے ٹاس جبکہ اڑھائی بجےمیچ شروع ہونا تھا۔