نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر انٹر نیشنل کرکٹرز کا رد عمل

ویب ڈیسک : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر انٹر نیشنل کرکٹرز کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انٹرنیشنل سٹارز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا جس میں پاکستان کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں سمیت سری لنکا کے انجلو میھتیو، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی اور بہت سارے دیگر شامل ہیں۔

پاکستان کے کرکٹ ٹیم کے سابقہ فاسٹ باولر شعیب اختر نے لکھا کہ نیوز لینڈ کے اس فیصلے نے پاکستانی کرکٹ کو مار ڈالا ہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے کیسز کی کازلسٹ ملتوی کر دی

اس کہ ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ نے بھی سوشل میڈیا پر نیوزلینڈ کی ٹیم کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا میری خواہش ہے کہ آپ لوگ سپر اوور میں ایک اور ورلڈ کپ ہارے۔ایک اورصارف نے لکھا پاکستان کے بعد میری دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ تھی ، لیکن آج جو مذاق انہوں نے پاکستان کے ساتھ کیا وہ قابل افسوس ہے۔

خیال رہے کہ نیوزلینڈ کی جانب سے دورے کی منسوخی کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن کو یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے اور PCB کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی ٹیم نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، لیکن جیسینڈا آرڈن نے پھر بھی کرکٹ ٹیم کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع