Health emergency extended

صوبہ میں کوروناوباکےباعث ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3ماہ کی توسیع،اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا حکومت نےصوبے بھرمیں کورونا کےحوالے سےہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی دے دی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کےمطابق سیکرٹری صحت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور 2 ماہرین وبائی امراض کےمشورے پرہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی دےدی ہے۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے منظوری کے بعد باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔

ہیلتھ ایمرجنسی میں توسیع خیبر پختونخوا اپیڈیمک کنٹرول اینڈ ریلیف ایکٹ 2020 کے سیکشن 3 کے تحت کی گئی ہے۔ ایمرجنسی پورے صوبے میں نافذ العمل رہےگی ۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں آج سے انسداد پولیومہم شروع

یاد رہے کہ 30 جون سے نافذ ایمرجنسی 30 ستمبر کو ختم ہوگی۔ ایمرجنسی میں یکم اکتوبرسے31 دسمبر تک توسیع کا حکم نامہ جاری کیا ہے.

دوسری جانب صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی یومیہ شرح مزید کم ہوکر 2.3 فیصد ہوگئی ہے، صوبے میں کورونا کے فعال کیسز بھی کم ہوکر 7،124 ہوگئے ہیں، سب سے زیادہ یومیہ مثبت کیسز کی شرح کوہاٹ اور مالاکنڈ سے 16،16 فیصد رپورٹ ہوئی ہے، بونیر میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد، مردان 10 فیصد، چترال لوئر 9 فیصد کوریج رہی ہے، پشاور اور صوابی میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 5،5 ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان