corona virus in pakistan

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 63 اموات

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں مہلک وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2512 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈوآپریشن سینٹر کیجانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57,077 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2512 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 63 افراد انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول
مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کے یومیہ کیسز پہلی مرتبہ 3ہزار سے کم ہوگئے

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.08 سے کم ہوکر 4.4فیصد رہی۔