کریمی کوفتے 1

مزیدار کریمی کوفتے

ویب ڈیسک: کوفتے گھر کے تمام افراد ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ اسے مختلف طریقوں سے بنایا جاتا ہے جن میں کریمی کوفتے کی قسم نہایت عام ہے، آج ہم آپ کو اس کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا:

  • چکن (بون لیس) 250 گرام
  • پیاز (چوپ کرلیں) 1عدد (چھوٹی)
  • کالی مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
  • لہسن
  • ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچہ
  • کریم 1/2 کپ
  • نمک حسب ذائقہ
  • دھنیا پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
  • گرم مصالحہ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
  • تیل حسبِ ضرورت

کریمی کوفتے تیار کرنے کی ترکیب:

کریمی کوفتے

فوڈ پروسیسر میں چکن، پیاز، کالی مرچ پاؤڈر، لہسن، ادرک پیسٹ، کریم، نمک، دھنیا پاؤڈر اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر باریک پیس کر آمیزہ تیار کریں۔ آمیزے سے کوفتے بنا کر فرائی پین میں تیل گرم کر کے ہلکی آنچ پر کوفتے فرائی کریں۔

سرونگ پلیٹ میں نکال کر گرم نان کے ساتھ مزیدار کریمی کوفتے سرو کریں۔