Pakistan begins talks with Afghan Taliban

پاکستان کاطالبان سےمذاکرات کااعلان

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نےٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہاہے کہ ہم نےطالبان سے مذاکرات شروع کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ دوشنبےمیں افغانستان کے ہمسایہ ممالک خصوصاً تاجک صدرسے بات ہوئی ، طویل مشاورت کےبعد ہم نےطالبان سے مذاکرات شروع کردیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ایک شمولیتی حکومت کی خاطر تاجک ، ہزارہ اورازبک برادری کی افغان حکومت میں شمولیت کیلئےطالبان سے مذاکرات کی ابتداء کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی قافلہ پر خودکش حملہ، گاڑی بم پروف نہیں تھی، فرانزک رپورٹ

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے تاجک صدر امام علی رحمان نے ملاقات کی تھی جس میں افغانستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان اور تاجک صدر امام علی رحمان نےافغانستان کے امن واستحکام کیلئےکام کرنےپراتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا تھا کہ افغانستان میں استحکام اور معاشی بحالی ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی جانب سے غزہ متاثرین کیلئے 8ویں کھیپ روانہ

ملاقات میں طالبان اور تاجکوں کو قریب لانے میں کردار ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

عمران خان نےکہاتھا کہ دوشنبے میں افغانستان ہمسایہ ممالک خصوصاً تاجک صدرسےبات ہوئی، طویل مشاورت کےبعد ہم نےطالبان سےمذاکرات شروع کردیے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

وزیراعظم نےمزید کہاتھاکہ افغان طالبان سے کہا ہے کہ تاجک،ازبک اور ہزارہ کوحکومت میں شامل کرے،جامع حکومت سےافغانستان میں امن و استحکام آئے گا۔