firng in nkohat

کوہاٹ: پولیوٹیم پرفائرنگ،ڈیوٹی پرمامورپولیس اہلکارجاں بحق

ویب ڈیسک (کوہاٹ)کوہاٹ کے علاقہ ڈھل بہزادی میں نامعلوم افراد انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں اور امدادی رضاکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق اہلکار کی نعش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے سپرد کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں سیلاب کا خطرہ، اگلے 48 گھنٹے اہم، الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں آج سے انسداد پولیومہم شروع

تفصیلات کے مطابق پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرول 4 روپے 53 پیسے، ڈیزل 8 روپے 14پیسے فی لیٹر مہنگا

واضح رہے کہ ملک بھر میں بالعموم اورخیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیو مہم میں شامل رضاکاروں اور پولیس اہلکاروں کو شر پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔