corona virus

پاکستان میں کورونا نے مزید 71جانیں نگل لیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں جان لیوا وباکورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد دم توڑ گئے ہیں۔ ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار206 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار580 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ23ہزار841ہوگئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 55 ہزار 27 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.68 فیصد رہی۔