Chris Gayle's tweet

کرس گیل نے پاکستان آنےکااعلان کردیا

ویب ڈیسک (ویسٹ انڈیز)ویسٹ انڈیز کےبلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں اور کون کون ان کے ساتھ جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرس گیل نے لکھا کہ میں آج پاکستان جا رہا ہوں، انہوں نے سوال پوچھا کہ کون کون میرے ساتھ آ رہا ہے؟

کرس گیل کےپاکستان آنےکےاعلان پرمحمد حفیظ نےجوابی ٹویٹ کرتےہوئےانہیں پاکستان آمد پرخوش آمدید کہا۔

پاکستانی سابق کپتان محمد حفیظ نے کرس گیل کے اس اعلان کا بھرپور خیر مقدم کیا، کہا کہ آپ ہمارے سچے چمپئن ہیں، پاکستان کی جانب سے ڈھیروں پیار آپ کے نام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی مفاد کیخلاف بیان سے کر لاتعلقی کا اظہار پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، عطا تارڑ

کرس گیل کابیان ایک ایسےوقت میں آیا ہےجب نیوزی لینڈ کی ٹیم نےسکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ختم کردیا۔

کرس گیل کا بیان اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ، پاکستان ایک پرامن اورمحفوظ ملک ہے۔

کرس گیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

کرس گیل کو بریانی کھلائیں گے: عاصم اظہر

دوسری جانب کرس گیل کے اس بیان پر جہاں قومی کرکٹرز نے مثبت ردّعمل دیے تو وہیں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

پاکستان میوزک انڈسٹری کے گلوکار عاصم اظہرنے کہا ہے کہ جب ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پاکستان آئیں گے تو وہ اُنہیں بریانی کِھلائیں گے۔

مزید پڑھیں:  معاشی چیلنجز: امریکہ کا پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان

عاصم اظہر نے کرس گیل کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔‘

گلوکار نے کہا کہ ’آئیے! ہم آپ کو مزیدار بریانی، حیرت انگیز موسیقی اور تحفظ سے بھرپور مہمان نوازی کرکے دکھائیں گے۔‘

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سکیورٹی وجوہات کو بہانہ بنا کر سیریز منسوخ گذشتہ روز واپس چلی گئی تھی، اس اقدام سے ایک جانب تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو 15 ملین ڈالر تک کا نقصان ہوا تو دوسری جانب پاکستانی کرکٹ شائقین میں مایوسی پھیل گئی تھی۔