ANP protests across the province against inflation

اے این پی کے صوبے بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور سمیت صوبے بھر میں عوامی نیشنل پارٹی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔

پشاور پریس کلب کے سامنے اور دیگر شہروں میں احتجاج کرتے ہوئے اے این پی کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہےمہینے میں دو بارپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتاہے۔مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار

انہوں نے حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا ۔