Mohammad Hafeez satirizes New Zealand cricket team

محمد حفیظ کا نیوزی کرکٹ ٹیم پر طنز

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستانی کرکٹرمحمدحفیظ نےٹوئٹر پرنیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیم کی روانگی پرسوال اٹھایااورطنزکرتےہوئے لکھا ہےکہ ،”پاکستانی فورسز کی سیکورٹی کاشکریہ کہ ایئرپورٹ تک اس نےباحفاظت پہنچایاحیرت ہےکہ اس راستے اورسیکورٹی کےہوتےہوئےکوئی خطرہ درپیش نہیں آیا؟

ادھرنیوزی لینڈ کےپاکستان کےدورےکو چھوڑنےکےایک دن بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کےچیئرمین رمیزراجہ نے کھلاڑیوں سےکہا ہے کہ وہ اپنی مایوسی کو اپنی کارکردگی سےدورکریں۔

یہ بھی پڑھیں :سکیورٹی خدشات کی بناءپرنیوزی لینڈ کادورہ پاکستان منسوخ

ایک ویڈیو پیغام میں رمیز راجہ نے کہا: "اپنی مایوسی اور غصے کو اپنی کارکردگی کی طرف لے کر نکلیں۔”
"ہر کوئی آپ کےخلاف کھیلناچاہتاہےلہذا میں چاہتاہوں کہ ہم اس سےسیکھیں ،آگے بڑھیں اور مضبوط رہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

"چیئرمین نےکہا کہ ہم جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گےاورآپ کوجلدہی اچھی خبریں اورنتائج سننےکوملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشترکہ درد ہے اور جو کچھ بھی ہوا پاکستانی کرکٹ کے لیے درست نہیں ہے۔”ہم نے ماضی میں ایسے حالات کا تجربہ کیا ہے لیکن ہم ہمیشہ آگے بڑھے ہیں۔ ہمارے پاس بہت زیادہ لچک اور طاقت ہے ، اور یہ شائقین اور کرکٹ ٹیم کی وجہ سے ہے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ