Mother arrested for killing her three daughters

ماں اپنی تین بچیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار

ویب ڈیسک (نیوزی لینڈنیوزی لینڈ میں ایک خاتون کو اپنی تین کمسن بچیوں کے قتل کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ لورین ڈیکاسن پر جمعرات کو کینٹربری کےعلاقے تیماروکےایک گھرمیں دو سالہ جڑواں بچوں مایا اور کارلا اور ان کی چھ سالہ بہن لیان کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور،10 روز قبل ڈوبنے والے 8 سالہ بچے کی نعش بڈھنی نہر سے برآمد

یہ بھی پڑھیں:جمائما گولڈ سمتھ کابل کے بچوں کی فکر میں مبتلا

اس کے شوہر گراہم ڈیکسن نے رات 10 بجے کے قریب گھر لوٹنے کے بعد اپنے تین بچوں کی لاشیں دریافت کیں ۔

گراہم آرتھوپیڈک سرجن ہیں اوران کی ملزمہ بیوی لارین بھی ایک ڈاکٹر ہیں ، دونوں میاں بیوی ایک نئی زندگی شروع کرنے کے لیے اپنے خاندان سمیت جنوبی افریقہ سے نیوزی لینڈ منتقل ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کانوجوانوں کو بھینس اور مرغیاں پالنے کا مشورہ

یہ خاندان اگست کے آخر میں نیوزی لینڈ پہنچا اور سانحہ پیش آنے سے کچھ دن پہلے ہی اس نے اپنے 14 دن کے ہوٹل قرنطینہ قیام کو پورا کیا تھا۔