طالبان کا لڑکیوں کے سکول جلد کھولنے کا اعلان

طالبان کا لڑکیوں کے اسکول جلد کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک: غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے لڑکیوں کے اسکول جلد کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
افغانستان میں آج ایک بار پھر بڑی تعداد میں لڑکیوں اور خواتین اساتذہ نے اسکول بند ہونے اور خواتین کی ملازمت سمیت دیگر معاملات پر احتجاجی مظاہرے کیں، جس کے بعد ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا لڑکیوں کے تعلیم سے مطلق بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ” لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے تاثر کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ ہم لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں ہیں اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے تعلیم کی اجازت بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات سر پر آ گئے، خیبر پختونخوا کا ہائوس پورا نہیں، اپوزیشن رہنما عباداللہ

مگر جب تک لڑکیوں کے تعلیم کے لئے علیحدہ انتظامات مکمل نہیں ہوتے تب تک لڑکیوں کے اسکول بند رہے گے۔ دوسر جانب طالبات کو تعلیمی اداروں میں نہ بلانے پر لڑکوں نے بھی یکجہتی کے طور پر کلاسوں میں آنا بند کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور آئی ایم ایف کااتفاق نہ ہوسکا،مذاکرات میں توسیع