Argentina decides to buy JF-17 Thunder aircraft from Pakistan

ارجنٹائن پاکستان سے 12 جے ایف 17 لڑاکا طیارے خریدے گا

ویب ڈیسک (دبئی): لاطینی امریکی ملک ارجنٹائن نے پاکستان سے 12 جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ارجنٹائن پاکستان سے 12 جے ایف 17 طیارے خریدنے کا خواہشمند ہےجس کے لیے ارجنٹائن کی حکومت نے بجٹ کا مسودہ ایوان نمائندگان میں پیش بھی کردیا ہے۔

ارجنٹائن کی حکومت نے طیاروں کی خریداری کی مد میں 66 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالرز کے مساوی رقم رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیر افضل مروت

ارجنٹائن پاکستان سے 10 سنگل سیٹر جب کہ 2 ڈبل سیٹر طیارے خریدنے کا خواہاں ہے، اس سے قبل وہ اس قسم کے طیارے برطانیہ اور جنوبی کوریا سے خریدنا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر ایک جنگی طیارہ ہے جسے پاکستان اور چین نے مل کر تیار کیا ہے۔ اس کی افادیت 27 فروری 2019 کو دنیا پر اس وقت واضح ہوئی جب پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فضائیہ کی در اندازی کو ناکام بنا دیا اور 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا۔ بھارت کا مِگ 21 طیارہ آزاد کشمیر میں تباہ کیے جانے کے بعد اس کے پائلٹ وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  القادر ٹرسٹ کیس کاغیر قانونی ٹرائل عدالت کے سامنے رکھیں گے،بیرسٹر گوہر