Newzeland team

”ہمیں الزام نہ دیں بھائی ”،نیوزی لینڈکے فاسٹ بائولر کا حفیظ کو جواب

ویب ڈیسک :نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر مچل میک کلناگھن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین محمد حفیظ کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ دورے کے خاتمے پر حکومت کو ذمہ دار ٹھہرائیں۔

سوشل میڈیا کی سائٹ ٹویٹر پر محمد حفیظ کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مچل میک نے لکھا کہ دورہ پاکستان ترک کرنے پر بلیک کیپس کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے ، بلکہ اگر کوئی ذمہ دار ہے تو وہ نیوزی لینڈ کی حکومت ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

فاسٹ بائولر نے لکھا”کھلاڑیوں یا تنظیم کو الزام نہ دیں ہماری حکومت کو الزام دیں۔ انہوں نے صرف ان مشوروں پر عمل کیا ہے جو انہیں ملے ہیں ہم سب کھیلنا چاہتے ہیں تاہم ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا ، "
واضح رہے کہ ہفتے کے روز ، حفیظ نے نیوزی لینڈ کرکٹ پر تنقید کی تھی کہ سیکیورٹی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے دورہ پاکستان ملتوی کیا لیکن ائیرپورٹ تک جانے کے لئے اسی سیکورٹی میں انہیں کوئی خطرہ نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف