ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں آج شام سے بارشوں اورتیزہوائوں کے نئے سلسلے کی پیشن گوئی کی ہے ۔جس کے بعد پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوانے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کومراسلہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:دیر بالا میں پھر خون کی ہولی،10افراد قتل ،40زخمی
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہستان ، شانگلہ ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، مردان ، چارسدہ ، نوشہرہ ، دیر ، چترال ، پشاور ، کوہاٹ اور وزیرستان میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔ تیزبارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اورالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔بارشوں کا سلسلہ ہفتہ کے روزتک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔