لوبیا چاٹ

مزیدار لوبیا چاٹ

ویب ڈیسک: لال لوبیا جسے راجما یا انگریزی میں کڈنی بینز کہا جاتا ہے، اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اِن کا استعمال کرنا صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے لوبیا کو غذائیت سے بھر پور مفید غذا قرار دیا جاتا ہے جبکہ طبی ماہرین اس کا استعمال بطور غذا ایک کپ روزانہ کی بنیاد پر تجویز کرتے ہیں ۔

بینائی کی کمزوری یا خون کی کمی کی شکایت لے کر جب بھی کوئی مریض ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو ایسے میں انہیں معالج راجما کے استعمال کا مشورہ لازمی دیتے ہیں، ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کو تجویز دی جانے والی مثبت غذاؤں کی فہرست میں بھی لوبیا ضرور نظر آتا ہے لوبیا چاٹ بچے بڑے سب شوق سے کھاتے ہیں۔

اجزا:

  • لوبیا آدھا کلو
  • کھانے کا سوڈا ایک چٹکی
  • املی آدھا پاؤ
  • 2 عدد لیموں
  • سفید زیرہ چائے کا ایک چمچہ
  • چاٹ مصالحہ چائے کا ایک چمچہ یا(حسب ذائقہ)
  • سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچہ
  • چینی دو چائے کے چمچے
  • ٹماٹر دو عدد
  • ہری مرچ دو عدد

لوبیا چاٹ تیار کرنے کی ترکیب:

لوبیا صاف کر کے پانی میں 8 گھنٹے بھگو دیں۔ پانی میں کھانے کا سوڈا اور نمک ڈال کر ابالیں اور لوبیا خوب گل جائے تو اتار لیں۔ املی نیم گرم پانی میں اچھی مل لیں اور چھلنی میں چھان لیں۔ نمک، سفید زیرہ، چاٹ مصالحہ اور لال مرچ ڈال کر املی میں کچھ دیر پکائیں اور چینی شامل کر دیں۔ لوبیا میں ٹماٹر چیزیں ملا دیں اور ٹماٹر، ہری مرچ ڈال کر املی میں کچھ دیر پکائیں اور چینی شامل کر دیں۔

مزیدار لوبیا چاٹ تیار ہے ۔