چین کی حکومت کی طرف سے کورونا سے نمٹنے کی مہارت رکھنے والی8 رکنی طبی ٹیم اور امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لفٹننٹ جنرل محمد افضل نے چینی مہمانوں کا استقبال کیا۔
پاکستان میں چین کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کورونا کے خلاف چین نے بروقت مدد بہم پہنچائی۔ آج آنے والے سامان میں کورونا کی تشخیص کی ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد کٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بیس لاکھ سے زائد ماسک اور 77 ہزار میڈیکل کور بھی بھیجے گئے ہیں۔ خصوصی پرواز میں217 ونٹیلیٹرز اور 50ہزار میڈیکل دستانے بھی شامل ہیں۔
علی بابا فاونڈیشن اور جیک ما فاونڈیشن نے 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 5 لاکھ حفاظتی ماسک پاکستان کو دیئے جا چکے ہیں۔
چین نے درہ خنجراب کے ذریعے دو ٹن ماسک، ٹیسٹ کٹس، وینٹیلیٹرز، طبی حفاظتی لباس بھی پاکستان کے حوالے کئے ہیں۔ چینی طبی ماہرین کی یہ ٹیم دو ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی۔