Four pepole r killed in Bannu

بنوں میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں چارافراد قتل

ویب ڈیسک : بنوں میں چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے چار نعشیں بر آمد۔چاروں افراد کو قتل کیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کےمطابق پہلا واقعہ تھانہ میراخیل کی حدود میں پیش آیا جہاں دو نوجوانوں کی نعشیں کھیتوں میں پڑی ملیں دوسری واردات بازاراحمد خان میں ہوئی جہاں نعیم نامی شخص کوبےدردی سےقتل کردیاگیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور آئی ایم ایف کااتفاق نہ ہوسکا،مذاکرات میں توسیع

تھانہ میر اخیل ہی کی حدود میں ایک اوروقوعہ میں ہاتھی خیل کےعلاقے میں ایک شخص کو فائرنگ کرکےقتل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے اندر دہشت گردی میں افغان سرزمین کا استعمال جاری

پولیس نے چاروں افراد کے قتل کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجوا دیا گیا۔