NADRA

نادرا میں بچوں کی رجسٹریشن کاعمل معطل

ویب ڈیسک (پشاور)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کودرپیش تکنیکی اورانتظامی مسائل کے باعث خیبرپختونخوا میں پیدائش،انتقال، شادی اورطلاق کی آن لائن رجسٹریشن کاعمل 4ماہ سےتعطل کاشکارہے جبکہ نادراکیجانب سےتصدیق کاعمل شروع نہ کرنےکےباعث محکمہ بلدیات کی صوبہ بھرمیں رجسٹریشن سےمحروم رہ جانےوالےبچوں کی رجسٹریشن کیلئےشروع مہم بھی روک دی گئی ہے۔

بلدیات کےمطابق آن لائن نظام 4ماہ سے آئی پی ایڈریس کامنتظرہےخیبر پختونخوا میں شادی، طلاق، انتقال اورپیدائش کی رجسٹریشن کاعمل یونین کونسل سے ویلج و نیبرہڈ کونسلوں کومنتقل کرنے کا معاملہ 6سال سے مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

محکمہ بلدیات اورنادرا کےمابین 6سال سے جاری مذاکرات کےبعد رواں برس دونوں ادارےایک معاہدےپرپہنچ گئےتاہم مذکورہ معاہدہ پربھی 4ماہ سےکوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہےاسی طرح محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کےمطابق صوبے میں رجسٹریشن سے محروم رہ جانے والےبچوں کی رجسٹریشن کیلئےخصوصی مہم شروع کی گئی تھی اور 30جون 2021تک صوبےمیں ایک کروڑ 49لاکھ 15ہزاربچوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی جومقرہ ہدف کا 84فیصدسےزائد بنتاہےتاہم ان رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی نادراسےتصدیق کاعمل اب تک شروع نہیں کیاجاسکا ہےجس کےباعث محکمہ بلدیات نےاس مہم کوبھی روک دیاہے۔

محکمہ بلدیات خیبرپختونخواکی دستاویزات کےمطابق صوبےکی ایک ہزار 375ویلج ونیبرہڈ کونسلوں میں آن لائن نظام کے تحت بچوں کےپیدائش کی رجسٹریشن کاعمل شروع کرنےکافیصلہ کیاگیاتھا 26مئی کواس مقصد کیلئےمحکمہ خزانہ نے8کروڑ35لاکھ 10ہزار روپےجاری کردئےاورابتدائی طور پر524ویلج ونیبر ہڈ میں آن لائن نظام متعارف کرنےکاعمل شروع کیاگیاتاہم نادراکیجانب سےانتظامی اورتکنیکی مسائل سامنےآگئےاوراب تک ان ویلج کونسلوں کوآئی پی ایڈریس فراہم نہیں کئےجاسکےہیں۔

مزید دیکھیں :   پشارو کے بازاروں میں پیشہ ور گداگروں نے ڈیرے جمالئے

ذرائع کے بتایا کہ نادرا نے جو رجسٹریشن کیلئے آن لائن نظام مرتب کیا ہے وہ بھی محکمہ بلدیات کی معیار کے مطابق نہیں ہے اور محکمہ بلدیات نے اس پر بھی اعتراض اٹھا دیا ہے دوسری جانب نادرا ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ درپیش تکنیکی و انتظامی مسائل آئی پی ایڈریس سے متعلق ہیں جنہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے ۔

محکمہ بلدیات ذرائع کےمطابق آئندہ چند روز میں قبائلی اضلاع میں بھی بچوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن سےرابطہ کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا ہےاسی طرح صوبائی حکومت نے صوبائی پرفارمننس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کو نادرا کے ساتھ مل کر سافٹ ویئر اور آئی پی ایڈریس کےمسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے