Major General Babar Iftikhar

طالبان کی نیت پرشک کی کوئی وجہ نہیں،ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجرجنرل بابرافتخار نےایک انٹرویو کےدوران کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی یقینی بنانےکےلیےطالبان کےساتھ مسلسل رابطے میں ہے طالبان نےکئی مواقع پردہرایا ہےکہ کسی گروہ یا دہشت گرد تنظیم کوکسی ملک بشمول پاکستان کےخلاف کسی دہشت گرد سرگرمی کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی صورتحال، شہباز شریف نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا

انہوں نےکہا کہ ہمارے پاس ان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور اسی لیے ہم ان سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اپنے قومی مفاد کا تحفظ کرسکیں۔

طالبان کےہمراہ افغانستان میں لڑنے کےحوالےسے بھارتی میڈیا پرچلنے والی خبروں کےبارے میں سوال پرجواب دیتےہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھاکہ بھارتی میڈیاجعلی خبروں اورمن گھڑت کہانیوں کو پروان چڑھاتا ہے،عالمی اداروں نےبھی بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کامذاق اڑایا، بارڈر مینجمنٹ بہتربنادیا گیا،بارڈرکوبہت جلد مکمل طورپرمحفوظ بنادیاجائےگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رواں سال سٹریٹ کرائمز میں ریکارڈ اضافہ، 98 افراد قتل ہوئے

انہوں نےکہامشکلات کےباوجود بارڈر کے 90 فیصد حصے پر کام مکمل ہوچکا ہے اورہم پرامید ہیں کہ مستقبل قریب میں اس کومکمل طورپرمحفوظ بنادیاجائےگا۔