Employees absent

محکمہ صحت کے593 ملازمین غیرحاضر

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا کےمختلف اضلاع میں یکم سے15ستمبرتک اسٹاف کی حاضری سےمتعلق رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ593 ملازمین ڈیوٹی سےغیرحاضر رہے ہیں۔1ہزار641 ملازمین کے بارے میں رپورٹ محکمہ صحت کے سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق انڈی پنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کی ٹیم کے ممبران نےصوبےکےمختلف اضلاع میں ملازمین کےحاضری رجسٹرزکاجائزہ لیاجس سے انکشاف ہوا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، ایل ایچ ویز،نرسزاورماتحت ملازمین کی ڈیوٹی تسلی بخش نہیں تھی۔بعض ملازمین رخصت اتفاقیہ، بعض ملازمین جنرل ڈیوٹی اور بعض ملازمین کسی اوردفتری کام کی وجہ سے غیر حاضر تھے بیشتر ملازمین اپنی ڈیوٹی پرتاخیرسے پہنچےتھے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
مزید پڑھیں:  دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، چین

ذرائع نے بتایا کہ 593ایسے ملازمین رپورٹ کئے گئے ہیں جوغیرحاضرتھے اورانہوں نے کوئی اطلاع بھی نہیں دی تھی۔

رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کروا دی گئی ہے جس میں ان ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔