Taliban spokesman

دنیا تسلیم کرے تو جوابدہ ہوں گے،طالبان ترجمان

ویب ڈیسک (کابل)افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپی یونین کے خدشات کے رد عمل میں ، نگران کابینہ کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے نائب وزیر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اگر عالمی برادری نئی حکومت کو تسلیم کرتی ہے تو وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںبارے الزامات سے متعلق خدشات کو دور کریںگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ”جب تک ہمیں تسلیم نہیں کیا جاتا ، او ر تنقید کی جاتی ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ یک طرفہ نقطہ نظر ہے۔ ان کے لیے اچھا ہوگا کہ وہ ہماری موجودہ حکومت کو ایک ذمہ دار انتظامیہ تسلیم کریں۔ بعد میں ، وہ اپنے تحفظات ہمارے ساتھ قانونی طور پر شیئر کر سکتے ہیں اور ہم ان کے خدشات کو دور کریں گے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ
مزید پڑھیں:  بدلے کی آگ پورے خطے کو جلا کر رکھ دے گی، انتونیو گوتریس

مجاہد نے یہ ریمارکس افغانستان میں یورپی یونین کے وفد کے سربراہ آندریاس وون برانڈٹ کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش پر دئیے ہے۔

برینڈٹ نے ٹویٹ کی تھی کہ ” افغانستان میں انسانی حقوق خطرے میں ہیں ، خاص طور پر تعلیم کا حق اور کام کرنے کا حق۔”