براﺅنی کوکیز

براﺅنی کوکیز بنانے کی ترکیب

ویب ڈیسک: گھر میں موجود بچے میٹھا بہت شوق سے کھاتے ہیں، آج ہم آپکو مزیدار براﺅنی کوکیز کی آسان ترکیب سکھائیں گے۔

اجزاء

  • چاکلیٹ (چوپ کی ہوئی) 360 گرام
  • میدہ (چھنا ہوا) 300 گرام
  • انڈے 2 عدد
  • باریک پسی ہوئی چینی 100 گرام
  • براﺅن چینی 100 گرام
  • ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچہ
  • بیکنگ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچہ
  • کوکو پاﺅڈر 100 گرام
  • اخروٹ (چوپ کئے ہوئے) 75 گرام
  • چاکلیٹ چیپ 100 گرام
  • نمک 1/2 چائے کا چمچہ
  • مکھن (بغیر نمک والا) 200 گرام

براﺅنی کوکیز تیار کرنے کی ترکیب:

پہلے میدے میں کوکو پاﺅڈر، بیکنگ پاﺅڈر اور نمک ملا لیں، ایک علیحدہ پیالے میں مکھن، براﺅن چینی اور باریک پسی ہوئی چینی کو الیکڑک بیٹر کی مدد سے یکجان کرلیں، پھر انڈے ملا کر چند منٹ تک پھینٹیں۔ اس میں چاکلیٹ، ایسنس، میدے کا آمیزہ اور اخروٹ ہاتھ سے ملالیں اور تھوڑی دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ بیکنگ ٹرے پر المونیم فوائل لگالیں۔ آمیزے کی چھوٹی بالز بناکر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر رکھیں اور ہلکا سا دبائیں اور چاکلیٹ چپ چھڑک کر پہلے سے گرم اوون میں 160C پر پکا کر نکال لیں۔

مزیدار براﺅنی کوکیز تیار ہے۔