لاپتہ نوجوان

ارمڑسے لاپتہ نوجوان کی نعش مل گئی

ویب ڈیسک :پشاور کے نو احی علا قے ارمڑ میں دو روز قبل لاپتہ ہو نے والے جواں سالہ لڑکے کی قتل شدہ نعش ملی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔پولیس نے مقتول کے ورثاء اورقریبی دوستوں کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔

45سالہ فرہاد ولد وزیر خان سکنہ محلہ بازید خیل ارمڑ پایان  نے رپورٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکا بیٹا انو ر شاہ شام کے وقت گھر سے نکلا جو رات گئے تک واپس نہیں آیا جبکہ اگلی صبح اس کی نعش گھر سے چند میل کے فاصلے پر واقع خالی پلاٹ سے بر آمد ہوئی جسے نامعلوم قاتلوں نے بیدردی سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، ایک بیٹا زخمی
مزید پڑھیں:  دیر بالا میں مقامی افراد نے دہشتگرد پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا

پولیس نے نعش مردہ خانہ منتقل کر دی جبکہ مقتول کا موبائل ڈیٹا اور دیگر شواہد سمیت قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو شامل تفتیش کر کے تفتیش شرو ع کر دی۔