Justin-Trudeau

ٹروڈو نے کینیڈا کا الیکشن جیت لیا

ویب ڈیسک:کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے اپوزیشن کنزرویٹو کے خلاف سخت معرکہ کے بعدانتخابات میں معمولی برتری حاصل کر لی ہے تاہم وہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ٹروڈو نے الیکشن کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا تھا لیکن ان کی پارٹی کو توقع کے مطابق کامیابی نہیں ملی جسے 338کے ایوان میں 158نشستیں ملنے کا قوی امکان ہے جبکہ کنزرویٹو پارٹی کو ایک سو انیس سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔اس کے علاوہ چھوٹی جماعتوں کو بھی پچاس سے زیادہ نشستوں پر برتری مل رہی ہے۔