shahbaz taseer

شہباز تاثیرا ور نیہاراجپوت شادی کر رہے ہیں۔۔۔۔؟

ویب ڈیسک :معروف ماڈل گرل نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر کی شادی کی افواہیں زوروں پر ہیں ۔دونوں کو عوامی مقامات پر دیکھنے والوںکا خیال ہے کہ جوڑا بہت جلد شادی کرنے والا ہے ۔
سابق گورنر پنجا ب اور پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما سلمان تاثیر کے بیٹے کو ماڈل گرل کے ساتھ اکثر عوامی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں شہبازتاثیر کی سابقہ بیوی ماہین غنی نے نیہا پر ان کی شادی کو تباہ کرنے کا الزام لگایاتھا۔جس کے جواب میں ماڈل نے بھی انسٹاگرام پر معنی خیز وضاحت کی تھی۔