Chained woman rescued

نوشہرہ میں 3 سال تک زنجیروں سے جکڑی خاتون بازیاب

ویب ڈیسک (نوشہرہ)نوشہرہ کے علاقے تنگی خٹک میں سفاک ماموں زاد بھائیوں نے جائیداد ہتھیانے کے لیے پھوپھی زاد بہن کو تین سال تک زنجیروں سے جکڑ کر گھر میں قید رکھا ۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے خاتون کو خو د ساختہ جیل سے بازیاب اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تنگی خٹک کےعلاقے میں ایک خاتون مسمات شازیہ دختر بادام گل کواس کےماموں زاد بھائیوں جہانزیب ولد جنگریزاورمحمد امین ولد سیدامین نےاپنےرہائشی مکان میں پینتالیس کنال اراضی کی خاطرگزشتہ تین سالوں سےبرہنہ حالت میں کمرےمیں قید کیا ہواہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، حکومتی احکامات نظر انداز، روٹی کی پرانی قیمتیں برقرار، ضلعی انتظامیہ متحرک

پولیس نے چھاپہ مار اتو کمرے کی کھڑکیوں کو لوہے کی پلیٹیں لگا کرسیل کیاگیا تھا تاکہ خاتون کی کوئی آواز نہ سن سکے۔

خاتون کے پائوں میں لوہے کی بھاری زنجیرڈال کر اس کو بینچ کے ساتھ باندھا گیا تھا جبکہ کمرے میں بڑے بڑے گڑھے کھودے گئے تھے خاتون کو ان گڑھوں میں چھپایا گیا تھا ۔

پولیس نے گھر کو گھیرے میں لے کر بند کمرے کے تالے توڑے جہاں خاتون برہنہ حالت میں زنجیروں میں جکڑی ملی۔ کئی گھنٹے کی تسلی کے بعد خاتون نے سارا راز اگل دیا کہ وہ ماں باپ کی اکلوتی بیٹی ہے اس کی 45کنال کی ا راضی ہے اور ملزمان جائیداد ہتھیانے کی خاطر اسے راستے سے ہٹانا چاہتے تھے اور اس کی شادی بھی اسی وجہ سے نہیں کرائی گئی۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

خاتون کے بیان پر ملزم جہانزیب ولد چنگریز،محمد امین ولد سید امین کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا گیا جس کے بعدایک ملزم جہانزیب کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرے ملزم محمدامین کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
خاتون بازیاب