KPK-Meeting-

جرگہ میں اسلحہ لانے پرپابندی کی سفارش

ویب ڈیسک (پشاور)صوبےمیں امن وامان کےحوالے سےاعلی سطح کااجلاس وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں صوبہ بھرمیں امن وامان کی مجموعی صورتحال سےمتعلق گزشتہ اجلاس کےفیصلوں پرعملدرآمد کاتفصیلی جائزہ لیاگیا ۔

چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اورآئی جی پی معظم جاہ انصاری ،ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس کے شرکا سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلی نے پولیس اورقانون نافذ کرنےوالےاداروں کودہشت گردی کےواقعات کےتدارک کےساتھ ساتھ بدامنی کےدیگرواقعات اورجرائم کی روک تھام پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اورکہا کہ گزشتہ روزدیرمیں جنازے اورجرگےمیں رونما ہونےوالےواقعات افسوسناک،قابل مذمت اورپشتون روایات کےمنافی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چمن، بارشوں میں 25 دیہاتوں کو ملانے والی شاہراہ بہہ گئی

انہوں نےمتعلقہ حکام کوہدایت کی کہ جرگوں، جنازوں اوراس طرح کےدیگر اجتماعات میں آئندہ اس طرح کےناخوشگوار واقعات کی روک تھام کویقینی بنانےکیلئےموثرمیکنزم تیار کیا جائےاوراس بات کویقینی بنایاجائےکہ ایسےاجتماعات میں کوئی اسلحہ لےکرنہ جائے ۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

وزیراعلی نےمزید ہدایت کی کہ جرائم اورقتل کےواقعات کی روک تھام کےلیے تھانوں کی سطح پر پولیس کو مزید متحرک اور فعال کیاجائے۔

شرکائےاجلاس کی تجاویز پرسی آر پی سی میں بعض ضروری اصلاحات اورترامیم کےسلسلے میں وفاقی حکومت کو سفارشات پیش کرنےکےلئےتمام شراکت داروں پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینےکافیصلہ کیاگیااسی طرح خاندانی اورجائیداد سے متعلق تنازعات کے حل کےلئےنچلی سطح پرمصالحتی کونسلزکومزید فعال بنانےکابھی فیصلہ کیاگیا۔