Tank school

ٹانک میں گرلزاسکول کودھماکےسےاڑادیاگیا

ویب ڈیسک (ٹانک)خیبر پختونخوا کےضلع ٹانک میں زیرتعمیر گرلزمڈل اسکول کودھماکےسےاڑادیا گیا۔

پولیس کے مطابق بارودی مواداسکول کی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جس سے ہونے والے دھماکے سے اسکول کی دیواریں گر گئیں جبکہ ایک کمرے کو جزوی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ

اطلاع ملتے ہی ٹانک پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک کے مطابق دھماکے میں 5 سے 7کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے حلف اٹھا لیا