Rameez Raja

ہمیں بلاک بنا کر روکا گیا تو کسی کا لحاظ نہیں کریں گے،چیئرمین پی سی بی

ویب ڈیسک : چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں نے 2022ء میں دوبارہ آنا ہے، اب پی سی بی کا چیئرمین سابق کرکٹر ہے، ہم اپنا بیک اپ پلان تیار رکھیں گے اور اپنی شرائط پر ان کو بلائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے بھاگی جبکہ انگلینڈ نے بہانہ کیا، سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، آئی سی سی میں اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا لوگ جانتے ہیں کہ میرا جذبہ ایک اور طرح کا ہے، چاہتا ہوں کہ کپتان مضبوط ہو، اگر آپ ایک اوسط درجے کی ٹیم بن کر رہیں گے تو چیف سلیکٹر اور چیئرمین بورڈ آپ پر حاوی ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

رمیز راجہ نے کہا اگر آپ ٹاپ ٹیم ہیں تو کسی کا دماغ خراب نہیں کہ آپ سے آکر کوئی بات کرے، اتنا بڑا عہدہ ملا ہے، چھوٹی حرکت نہیں کروں گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ بلاک بنے ہوئے ہیں ، ایک نے پل آئوٹ کیا، دوسرے نے بھی کر دیا ، آگے بھی ہوسکتے ہیں، اگر ہمیں اسی طرح بلاک بنا کر روکا گیا تو ہم بھی آگے چل کر کسی کا لحاظ نہیں کریں گے۔