WAPDA strike

واپڈا کی نجکاری کےخلاف ہائیڈرو یونین کےملک بھرمیں مظاہرے

ویب ڈیسک (پشاور)آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین کےمرکزی قائدین کی کال پرناقابل برداشت مہنگائی’ بے روزگاری’ واپڈاکی مجوزہ نجکاری’ سیاسی مداخلت’ بجلی کےبڑھتےہوئےجان لیواحادثات اور بھرتیوں میں غیرمعمولی تاخیر کےخلاف ملک بھرکےتمام چھوٹے بڑے شہروں میں واپڈاملازمین نے احتجاجی مظاہرے کئےاورریلیاں نکالیں۔

اس سلسلے میں صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال’ سیکرٹری نورالامین حیدرزئی ‘ یاسر کامران ‘ شفیع اللہ’ محمد حسین اور دیگر کی قیادت میں واپڈا کے سینکڑوں محنت کشوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت اور عالمی مالیاتی اداروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

مظاہرین سے صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال’ سیکرٹری نورالامین حیدرزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ نجکاری کا تجربہ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن اور نجی تھرمل پاور ہائوسز سے مہنگی ترین بجلی خریدنے کے بعد ناکام ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ انصاف کی دعویدار حکومت مہنگائی و بے روزگاری اور غریب عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔ واپڈا کی تباہی و بربادی اور مہنگی ترین بجلی کی اصل ذمہ دار ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ہیں ۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط باعث تشویش ہے، بار کونسل

انہوں نےکہا کہ سابق حکومتوں کےغیردانشمندانہ فیصلوں سےواپڈا کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکےاس پرکمپنیوں کی شکل میں اضافی بوجھ ڈال کرمالی بحران کاشکارکردیا ہے ۔

انہوں نےحکومت کو خبردار کیا کہ ناقابل برداشت مہنگائی کو کنٹرول ‘ غریب عوام کو ریلیف دیکر واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیکرملک بھرکی جملہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوتحلیل کرکےماضی کیطرح واپڈا میں ضم کیاجائےنیزواپڈامیں سیاسی مداخلت کاخاتمہ کرکےاہلکاروں کودوران ڈیوٹی تحفظ فراہم کیاجائےواپڈا میں ہزاروں خالی آسامیوں پرفوری بھرتی شروع کی جائےبصورت دیگرملک بھرمیں بجلی کی سپلائی روکنےسےگریز نہیں کیاجائےگا۔