Mahira khan

ماہرہ خان جنسی اور گھریلو تشدد کیخلاف عالمی مہم کا حصہ بن گئیں

ویب ڈیسک (کراچی)ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کے خلاف عالمی مہم کامن ویلتھ کا حصہ بن گئی ہیں۔

انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کے خلاف عالمی مہم میں سب کو شرکت کی دعوت دیتی ہیں۔

ماہرہ خان نے ایک اور پوسٹ پر لکھا کہ آئیں خاموشی کےاس کلچر کوتوڑ ڈالیں جو ایک عرصےسے گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے سے روکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

اداکارہ ماہرہ خان کامن ویلتھ ممالک کی جوائن دی کورس مہم کا حصہ ہیں۔ اس مہم میں 54 ممالک سے تعلق رکھنے والے شوبز ستاروں سمیت کھلاڑی اور دیگر سوشل میڈیا پر اثر رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

ماہرہ نے ’جوائن دی کورس‘ نامی مہم سے متعلق دیگر دو پوسٹس بھی کیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں انہوں نے لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ گھریلو تشدد اور جنسی استحصال سمیت دیگر مسائل پر خاموش رہنے کی روایات کو ختم کرکے آواز بلند کریں۔