اسپائسی پاستا

مزیدار اسپائسی پاستا بنائیے

ویب ڈیسک: اسپائسی پاستا بنانے کی ترکیب

اجزاء:

  • پاستا (ابلا ہوا) 2 کپ
  • چلی گارلک سوس 1 کھانے کا چمچہ
  • مسٹرڈ پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
  • نمک حسب ذائقہ
  • چاٹ مصالحہ 1/2 چائے کا چمچہ
  • زیتون کا تیل 1 کھانے کا چمچہ
  • لہسن
  • ادرک پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
اسپائسی پاستا 1

اسپائسی پاستا تیار کرنے کی ترکیب:

فرائی پین میں تیل گرم کر کے لہسن، ادرک پیسٹ ڈال کر ساتے فرائی کر لیں پھر اس میں چلی گارلک سوس، مسٹرڈ پیسٹ، نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر مکس کریں اور پاستا ڈال کر 2-3 منٹ اسٹرفرائی کر کے چولہے س اُتار لیں سرونگ ڈش میں نکال کر کیچپ کے ساتھ سرو کریں مزیدار سپائسی پاستا تیار ہے