Palestinian-President-Abbas

فلسطینی محمود عباس سے بیزار ،حماس کی حمایت میں اضافہ

ویب ڈیسک :تقریباََ 80 فیصد فلسطینی چاہتے ہیں کہ صدر محمود عباس مستعفی ہو جائیں ۔منگل کو جاری کیے گئے سروے میںیہ بات بھی سامنے آئی کہ مئی میں 11 روزہ غزہ جنگ کے بعد عباس کے مقابلے میں حماس کی حمایت زیادہ رہی ، جب اسلامی عسکریت پسند گروپ کو فلسطینیوں نے بڑے پیمانے پر اسرائیل کے خلاف فتح مند کے طور پر دیکھا جبکہ مغربی حمایت یافتہ عباس کو کنارے لگا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی


فلسطینی مرکز برائے پالیسی اور سروے ریسرچ کے تازہ ترین سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 45 فیصد فلسطینیوں کا خیال ہے کہ حماس کو ان کی قیادت اور نمائندگی کرنی چاہیے ، جبکہ صرف 19 فیصد نے کہا کہ عباس کی سیکولرجماعت فتح اس کردار کی مستحق ہے۔


دو دہائیوں سے زائد عرصے سے فلسطینی رائے عامہ کا سروے کرنے والے مرکز کے سربراہ خلیل شیکاکی نے کہا ، "یہ صدر کے لیے بدترین پولنگ ہے۔” "وہ آج کی طرح کبھی بھی خراب پوزیشن میں نہیں تھے۔”سروے سے معلوم ہوا کہ 78 فیصد فلسطینی چاہتے ہیں کہ عباس مستعفی ہو جائیں اور صرف 19 فیصد سمجھتے ہیں کہ انہیں عہدے پر رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غذائی قلت کے دعوے مسترد