افغان کرکٹ

افغانستان پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا

افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین عزیز اللہ فاضلی نےکہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز کے لیے افغانستان آنے کی دعوت دینگے

اے ایف پی کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین عزیز اللہ فاضلی نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے 25 ستمبر کو پڑوسی ملک پاکستان ون ڈے سیریز کی دعوت دینے جائیں گے اس کے بعد بھارت، بنگلا دیش اور متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کروں گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

یہ بھی پڑھیں : افغان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی کی وارننگ

چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ میں چیئرمین رمیز راجہ سے مل کر افغانستان میں پاکستان ٹیم کی میزبانی کی پیش کش سے متعلق تفصیلی بات کروں گا جو ستمبر میں سری لنکا میں کھیلی جانا تھی۔ ہم افغانستان کی کرکٹ کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور یہ دیگر ممالک سے تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہو گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر