911 نمبر

تمام ایمرجنسی سروسز کیلئے911 نمبر مخصوص کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک :شہریوں کو ایک ہی نمبر پرایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔اس مقصد کے لئے ہیلپ لائن نائن ڈبل ون( 911)کانمبر مختص کرنے کے لئے پی سی ون بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

جس کے تحت نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کے تعاون سے بھرتی اورآزمائشی مدت کے لئے آپریشن شروع کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ اس حوالے سے ابتدائی خاکہ کے مطابق دنیا بھر میں ایمرجنسی صورتحال میں شہریوں کو فوری خدمات کی فراہمی کیلئے ایک ہی نمبر مختص کیا گیا ہے لیکن اس کے مقابلے میں پاکستان میں مختلف اداروں نے الگ الگ فون نمبرز مختص کررکھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ادویات نجی ہسپتال کو عطیہ کرنے کا انکشاف

مثلا فائر بریگیڈ، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور پولیس ہیلپ لائن کے علاوہ کئی اور محکموں کا الگ الگ آپریشن نظام ہے جس کی وجہ سے شہری ابہام کا شکار ہوجاتے ہیں اس مقصد کیلئے وفاقی سطح پر پر منصوبہ شروع کرنے کے بعد اب خیبر پختونخوا میں بھی تمام ایمرجنسی سروسز کیلئے911کے ٹائٹل سے نمبر مخصوص کرنے کا منصوبہ تجویز کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ

محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے ذرائع نے بتایا کہ نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کی مدد سے یہ نمبر شہریوں کیلئے ہفتے کے ساتوں دن24گھنٹے کی خدمات فراہمی کے لئے کھلا رہے گا اورمذکورہ نمبر کے ذریعے تمام ادارے شہریوں کی دسترس میں ہوں گے ۔

اس منصوبہ کیلئے ابتدائی طور پر ایک سالہ آپریشن کیلئے پی سی ون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جس کیلئے فنڈز صوبائی حکومت فراہم کرے گی جبکہ بھرتی اور آپریشن کی ذمہ داری این ٹی سی کی ہوگی۔