پرنٹ میڈیا

مالی بحران کے سبب افغانستان میں پرنٹ میڈیابند

ویب ڈیسک :مالی بحران کے باعث افغانستان بھر میں 150 کے لگ بھگ پرنٹ میڈیا اداروں نے اخبارات اور میگزین کی اشاعت بند کر دی ہے ۔افغانستان نیشنل جرنلسٹس یونین کے مطابق سابقہ حکومت کے خاتمے کے بعد سے بہت سے اخبارات اور میگزین آن لائن کر دئیے گئے ہیں جبکہ کچھ مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تمام ایمرجنسی سروسز کیلئے911 نمبر مخصوص کرنے کافیصلہ

یونین کے چیف ایگزیکٹو احمد شعیب فنا نے بتایا کہ ملک میں پرنٹ میڈیا بند ہو چکا ہے۔ اگر حالات ایسے رہے تو ہمیں سماجی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔8 صبح اخبار کے لیے کام کرنے والے صحافی علی حقمل نے بتایا کہ اب یہ اخبار آن لائن شائع ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  یواے ای میں‌ طوفانی بارشیں،75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،نظام زندگی مفلوج

انہوں نے کہا: ” ہم آن لائن رپورٹنگ پر توجہ دیتے ہیں ، اور ہم اب بھی لوگوں تک معلومات پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔اسی اخبار کے ڈپٹی چیف عاشق علی احساس نے کہا: "ہر روز 15,000کی تعداد میں اخبار کابل اور کچھ دیگر صوبوں میں شائع اور تقسیم کیاجا رہا تھا۔

تاہم غنی حکومت کے خاتمے کے بعد اخبارات کی چھپائی اور تقسیم کے مسائل کی وجہ سے یہ عمل متاثر ہوا۔ارمان ملی ایک اور مشہور اخبار ہے جو اب بند ہو چکا ہے۔ اخبار کے بانی سید شعیب پارسا نے کہا: ہمارے یہاں 22 ملازم تھے۔ سب نے اپنی ملازمتیں کھو دیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کےدورےسےپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی، شہباز شریف

ہم حالات معمول پر آنے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ہم اشاعت دوبارہ شروع کر سکیں۔واچ ڈاگ تنظیموں نے حال ہی میں کہا ہے کہ افغان میڈیا آئوٹ لیٹس کے فنڈز ختم ہو رہے ہیں اور انہیں طالبان انتظامیہ میں معلومات کی کمی کا سامنا ہے۔