ویب ڈیسک :افغان طالبان نے پاک افغان طورخم سرحد کو ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کر دیا.سرحد بند ہونے سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو مشعل راہ بنائیں،بورس جانسن کی ویڈیو وائرل
بارڈرحکام نے گاڑیوں کی کلیئرنس کا عمل بھی معطل کر دیا۔ذرائع کے مطابق بارڈر بندش سے پاکستان اور افغانستان میں پھنسے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔افغان طالبان کا کہنا ہے کہ کسی کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
جب تک پاکستان کی جانب سے افغان باشندوں کو بھی بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہ دی جائے سرحد بند رہے گی۔ افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے افغان باشندوں پر عائد پابندی ختم کی جائے۔