ICC-WORD-CUP-MENS

‘لائیو دی گیم’ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انتھم لانچ کر دیا

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا آفیشل انتھم لانچ کردیا۔ ‘لائیو دی گیم’ نامی ترانہ بھارتی میوزک ڈائریکٹر امیت ترویدی نے ترتیب دیا ہے۔ انتھم میں ویرات کوہلی ، کیرون پولارڈ ، راشد خان اور آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل کےتھری ڈی مجسمے دکھائے گئے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 ، 17 اکتوبر کو عمان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا ۔ فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا