James-Bond-Daniel-Royal- Navy-Commander

جیمز بانڈ برطانوی رائل نیوی کمانڈر مقرر

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ میں کام کرنے والے اداکار جیمز بونڈ ڈینیل کریگ  کو برطانیہ کی رائل نیوی میں اعزازی کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

ڈینیل کریگ  کو برطانیہ کی شاہی بحریہ میں اعزازی کمانڈر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ جیمز بانڈ نے آفیشل ٹویٹر پیج پر اپنی رائل نیوی کی وردی میں تصویر بھی شیئرکی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

کمانڈر کریگ نے اپنےٹوئٹرپیغام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں رائل نیوی میں اعزازی کمانڈر تعینات ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

ڈینیل کریگ کی نئی جیمز بانڈ فلم نو ٹائم ٹو ڈائی 30 ستمبر کوسینیماوں کی زینت بنےگی۔