door-to-door verification of voters

ملک بھر میں ووٹروں کی ڈورٹوڈور تصدیق کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور ) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹروں کی ڈور ٹو ڈور تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں آئندہ ہفتہ کے دوران اس بارے میں تیار ہونے والے پلان کو زیر بحث لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  فافن نے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو کم قرار دے دیا

ایک اجلاس کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیاں کرنے اور آر ٹی ایس، آر ایم ایس کے استعمال کے بارے میں الیکشن کمیشن نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ نادرا حکام نے الیکشن کمیشن کو یقین دلایا ہے کہ اگر موجودہ نظام میں کچھ خامیاں یا نقائص ہیں تو ان کو دونوں اداروں کے آئی ٹی سربراہان دور کر سکتے ہیں۔