Exhibition of Pharaoh's coffin

دبئی ایکسپومیں فرعون کے تابوت کی نمائش

ویب ڈیسک (دبئی)دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی بھی نمائش ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ ماہ منعقد ہونے والے دبئی ایکسپو میں فرعون کا تابوت مصر کے پویلین میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

سامتک کا قدیم تابوت رنگین لکڑی کا ہے جو حال ہی میں دریافت ہوا ہے۔ مصر کا پویلین آثار قدیمہ اور سیاحتی مقامات کو پیش کرے گا۔

کنگ ٹوٹنخامون کی جدید نقلوں کے مجسمے بھی مصر کے پویلین میں آویزاں ہونے کے لیے پہنچ گیا ہے۔ جس میں سونے کے تخت اور تاج بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ کے آخر تک منظوری کا امکان

قدیم مصری تہذیب میں تابوت کا تصور مذہبی اور علامتی نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے ، کیونکہ یہ تدفین کے عمل کا سب سے اہم مرحلہ ہے۔

یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ‘دبئی ایکسپو’ کی تیاریاں جاری ہیں، سیاحوں کے لئے منفرد ، ہموار اور تیز ترین ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چاول کی کھیپ میں کیڑے کی نشاندہی، روس کا پاکستان کو انتباہ جاری

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے ‘ایکسپو رائڈر’ کے نام سے عوامی بس سروس شروع کر رہے ہیں ، 200 سے زائد بسیں دبئی بھر سے مہمانوں کو بغیر معاوضے کے ایکسپو میں لائیں گی۔