corona situation in pakistan

ملک میں کورونا کے باعث مزید 50افراد دم توڑ گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں کورونا وائرس سےمزید50افراد جاں بحق ہوگئے اور مرنے والوں کی کل تعداد 27 ہزار 482 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید2 ہزار233 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اورکیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 34 ہزار 828 ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر
مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں52 ہزار788 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.23 فیصد رہی۔